Add To collaction

لیکھنی گدستہ منقبت کا -13-Oct-2023

زمانہ نے زمانہ میں سخی ایسا کہیں دیکھا لبوں پر جس کے سائل نے نہیں آتے نہیں دیکھا مصیبت میں جو کام آئے گنہگاروں کو بخشائے وہ اِک فخرِ رُسل محبوبِ رَبّ الْعَالَمِیْں دیکھا بنایا جس نے بگڑوں کو سنبھالا جس نے گرتوں کو وہ ہی حَلَّالِ مشکل رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْں دیکھا وہ ہادی جس نے دنیا کو خدا والا بنا ڈالا دِلوں کو جس نے چمکایا عرب کا مہ جبیں دیکھا بسے جو فرش پر اور عرش تک اس کی حکومت ہو وہ سلطانِ جہاں طیبہ کا اِک ناقہ نشیں دیکھا وہ آقا جو کہ خود کھائے کھجوریں اور غلامو ں کو کھلائے نعمتیں دنیا کی کب ایسا کہیں دیکھا بھلا عالم سی شے مخفی رہے اس چشمِ حق بیں سے کہ جس نے خالقِ عالم کو بے شک بالیقیں دیکھا مسلمانی کا دعویٰ اور پھر توہین سروَر کی زمانہ نے زمانہ بھر میں کب ایسا لعیں دیکھا ہو لب پر اُمتی جس کے کہیں جب اَنبیا نفسی دوعالم نے اُسے سالکؔ شَفِیعُ الْمُذْنِبِیْں دیکھا

   0
0 Comments